بدھ 20 مئی 2026 - 16:34
امام خامنہ ای کی مظلومانہ اور غمناک شہادت نے دنیا بھر کے حریت پسند مسلم اور غیر مسلم حلقوں کو بیدار کردیا: حجت الاسلام ذاکر حسین جعفری

حوزہ/ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ذاکر حسین جعفری نے نئی دہلی میں تعینات ایرانی سفیر جناب ڈاکٹر محمد فتحعلی سے ملاقات میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت مسلط کردہ ظالمانہ اور بزدلانہ جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ولی امر مسلمین حضرت امام خامنہ ای کی دردناک اور غمناک شہادت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خامنہ ای کی مظلومانہ اور غمناک شہادت نے دنیا بھر کے حریت پسند مسلم اور غیر مسلم حلقوں کو بیدار اور قریب تر کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ذاکر حسین جعفری نے نئی دہلی میں تعینات ایرانی سفیر جناب ڈاکٹر محمد فتحعلی سے ملاقات میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت مسلط کردہ ظالمانہ اور بزدلانہ جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ولی امر مسلمین حضرت امام خامنہ ای کی دردناک اور غمناک شہادت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خامنہ ای کی مظلومانہ اور غمناک شہادت نے دنیا بھر کے حریت پسند مسلم اور غیر مسلم حلقوں کو بیدار اور قریب تر کردیا ہے۔

امام خامنہ ای کی مظلومانہ اور غمناک شہادت نے دنیا بھر کے حریت پسند مسلم اور غیر مسلم حلقوں کو بیدار کردیا: حجت الاسلام ذاکر حسین جعفری

انہوں کہا کہ شہید امام خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت کے نتیجے میں دنیا بھر کے مسلم اور غیر مسلم حلقوں میں بیداری کی عظیم لہر پیدا ہوگئی ہے ،جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کو تاریخی شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے اتحادی ممالک بھی امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ایران نے امریکہ کے مکروہ اور ناپاک چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

حجت الاسلام سید ذاکر حسین جعفری نے کہا کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر انھیں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت کے بعد دنیا کو حقیقی اسلام اور اسلام ناب محمدی کو پہچاننے میں بڑی مدد ملی ہے۔ جو لوگ کل تک شیعیت آور شیعہ مسلمانوں کے خلاف غلط آور گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے تھے وہ آج شیعیت کی حقیقت اور اصلیت کا اعتراف کررہے ہیں۔ کیونکہ حقیقی اسلام کل بھی کربلا والوں کے ہاتھ میں تھا اور آج بھی کربلا والوں کے ہاتھ میں ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے ہندوستانی عوام کے مختلف مذہبی، سماجی ،علمی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے ہمدردانہ اظہار اور پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات دوستانہ اور تاریخ ساز ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سلسلہ جاری اور ساری رہے گا۔

امام خامنہ ای کی مظلومانہ اور غمناک شہادت نے دنیا بھر کے حریت پسند مسلم اور غیر مسلم حلقوں کو بیدار کردیا: حجت الاسلام ذاکر حسین جعفری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha